ممبئی، 20 اگست : مرکزی وزیر مملکت برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے یہاں حج ہاؤس میں حکام کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ میں حج کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر مسٹر نقوی نے کہا کہ اقلیتی وزارت اور دیگر محکمے سفر حج پر جانے والے عازمین کی سہولتوں اور ان کے تحفظ کے سلسلے میں انتہائی
سنجیدہ ہیں تاکہ حج پر جانے والوں کو کسی بھی طرح کی کوئی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
کل رات منعقدہ اس میٹنگ میں مسٹر نقوی نے کہا کہ مرکزی وزارت برائے اقلیتی امور سفرحج پر جانے والے ہندوستان کے تقریبا ایک لاکھ چھتیس ہزار عازمین کی سہولت، ان کے تحفظ اور دیکھ بھال کے لئے وزارت کے سینئر حکام کی ٹیم سعودی عرب بھیج رہی ہے